میری خواہش ہے کہ بابر اعظم کرکٹ ٹیم کا کھویا ہوا وقار واپس لائے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہتر ہو گا حکومت پی ٹی وی کو پرائیویٹائز کردے،فواد چوہدری
بہتر ہو گا حکومت پی ٹی وی کو پرائیویٹائز کردے،فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں  کپتان بننے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا کھویا ہوا وقار واپس لائیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بابر اعظم کو ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کے فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے پر مبارکباد پیش کی۔

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ان شاء اللہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم اپنا کھویا ہوا وقار واپس لا کر پوری پاکستانی قوم کو فخر کا احساس دلانے میں کامیاب ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بابراعظم کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ بابراعظم تینوں فارمیٹس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔

بطور ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی پہلی اسائنمنٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزمیں پاکستان کی قیادت کرنا ہوگا۔دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Related Posts