فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر سوال اٹھادیا، تحقیقات کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Ch demands investigation into Nawaz Sharif's medical tests

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں کئے گئے نواز شریف کے طبی ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی مقامی میڈیکل رپورٹس کے برعکس اپنی حالیہ تصویر میں بالکل صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف اپنی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت کے ساتھ شیئر نہیں کررہے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ لندن میں کسی بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنے کے لئے میڈیکل رپورٹس میں جعلسازی کی جاسکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی طبیعت بہتر ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے نوازشریف کو ریلیف دلانے کیلئے رپورٹس میں ردو بدل کیا۔

مزید پڑھیں: کہاں گیا اسے ڈھونڈو۔۔۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا کہ وہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیں تاکہ میڈیکل رپورٹس میں جعلسازی اور بیرون ملک جانے میں مددکرنے والوں کا نام سامنے آسکیں۔

Related Posts