ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستانی رپورٹ کو ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستانی رپورٹ کو ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا
ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستانی رپورٹ کو ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کی تفصیلات پر مشتمل پاکستانی رپورٹ کو ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا ہے تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ دو روز بعد سنایا جائے گا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال جنوبی ایشیا کی معاشی ترقی پانچ اعشاریہ نو فیصد رہنے کا امکان

محکمۂ خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے 150 صفحات پر مشتمل پاکستان کی نئی قومی رسک اسیسمنٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جس کے بعد پاکستان کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کو ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا ہے، تاہم پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے متعلق حتمی فیصلہ دو روز بعد سامنے آئے گا۔

ایف اے ٹی ایف کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف موجودہ حکومت کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں جن سے مطمئن ہونے پر ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کیا جاسکتا ہے جس کے لیے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے کم از کم 12 ارکان کی حمایت درکار ہے، تاہم ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کرنے والا پاکستانی وفد اس حوالے سے پر امید دکھائی دیتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اب بھی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ کئی ممالک سےخفیہ طور پر رابطے کرنے میں مصروف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات بین الاقوامی معیشت پر نہایت گہرے ہوں گے جبکہ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ کسی طرح خطے میں جنگ ہوجائے لیکن انہیں ناکام بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ایران اور سعودی عرب سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی سے وزیر اعظم کی ملاقات میں اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: بھارت آج بھی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts