بھارت آج بھی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت آج بھی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی
بھارت آج بھی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ کئی ممالک سےخفیہ طور پر رابطے کرنے میں مصروف ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات بین الاقوامی معیشت پر نہایت گہرے ہوں گے جبکہ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب اور ایران سنگ میل ثابت ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ کسی طرح خطے میں جنگ ہوجائے لیکن انہیں ناکام بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ایران اور سعودی عرب سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی سے وزیر اعظم کی ملاقات میں اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کل مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی جس کے دوران ہماری کوشش ہوگی کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اگر کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کیا جائے۔

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت نے ٹھوس کام کیا ہے جبکہ بھارت ہمیں بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتا ہے۔ وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کل سعودی عرب کے مختصر دورے پر جائیں گے جہاں ایران سعودیہ امن مشن کے حوالے سے اعلیٰ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور امن عمل کے حوالےسے گفت و شنید ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی دورۂسعودی عرب کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں وزیر اعظم کے دورۂ ایران کے دوران ہونے والی امن عمل پیش رفت سے سعودی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: ایران سعودیہ امن مشن: وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کا مختصر دورہ کریں گے

Related Posts