فلک شبیر کی سارہ خان کی صحت یابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلک شبیر کی سارہ خان کی صحت یابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
فلک شبیر کی سارہ خان کی صحت یابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

فلک شبیر نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ سارہ خان بیمار ہیں اور مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی جلد یا بی کے لئے دعا گو ہیں، آمین

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو ایک بہت ہی پیاری دْعا دی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، انسٹاگرام پر گلوگار فلک شبیر نے اپنی اور سارہ خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر میں سارہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ فلک براؤن شرٹ اور سفید کوٹ پہنے دکھائی دے رہے تھے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر کا ہاتھ تھامے اور اْن کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔

فلک شبیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ’تمہیں میری عمر لگ جائے‘۔اہلیہ کیلئے فلک شبیر کے اس دعائیہ کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

Related Posts