فلک شبیر اور سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، مداحوں کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلک شبیر اور سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، مداحوں کی مبارکباد
فلک شبیر اور سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، مداحوں کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مشہور و معروف گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے جس پر مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم پہلے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

اس موقعے پر فلک شبیر نے قرآن کی ایک آیت بھی شیئر کی جس میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ جس طرح چاہتا ہے، تمہیں اپنی ماؤں کے ارحام میں تخلیق فرماتا ہے۔ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ حاکمِ اقتدار اور دانا ہے۔

رواں برس اپریل کے دوران اداکارہ سارہ خان طبی وجوہات کے باعث ہسپتال منتقل ہوگئی تھیں جس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کے منیجر نے بتایا کہ سارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے۔ اس دوران معروف اداکارہ کو بخار اور قے کی شکایات کا سامنا رہا۔

قبل ازیں معروف گلوکار فلک شبیر نے رقصِ بسمل کی اداکارہ سارہ خان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طبیعت خراب ہے اور وہ ہسپتال میں داخل ہیں، تاہم انہوں نے بیماری کی وجوہات کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ 

 

Related Posts