فیس بک نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پرعائد پابندی کی مدت 2 سال کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امریکی صدر ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی کی مدت 2 سال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی کیپٹل میں مہلک حملے کیلئے اپنے حامیوں کو اکسایا جس کے نتیجے میں ٹرمپ کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے 2 سال کیلئے فیس بک سے دور کردیا گیا ہے۔

رواں برس 7 جنوری کے روز سے ٹرمپ پر پابندی کا پہلا دن تصور کیا جائے گا، قبل ازیں فیس بک کے آزاد نگراں بورڈ نے سفارش کی کہ ٹرمپ پر غیر معینہ مدت کیلئے عائد پابندی کے دورانیے پر نظرِ ثانی کی جانی چاہئے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر  کی بہو کے پیج سے ٹرمپ کی ویڈیو ہٹادی جو رواں برس مارچ کے دوران اپ لوڈ کی گئی تھی۔ 

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیس بک کے ترجمان نے ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: فیس بک انتظامیہ نے ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو پیج سے ہٹادی

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کم از کم مزید 6 ماہ کیلئے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک کے آزاد نگراں بورڈ نے اعلان کیا کہ کمپنی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رکھے گی۔ ٹرمپ نے فیس بک کے فیصلے کوذلت آمیز قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ

Related Posts