ماہرین نے سبز چائے کے استعمال کو کورونا وائرس کے خلاف مفید قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین نے سبز چائے کے استعمال کو کورونا وائرس کے خلاف مفید قرار دے دیا
ماہرین نے سبز چائے کے استعمال کو کورونا وائرس کے خلاف مفید قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: کورونا وائرس نے ابھی تک دنیا کے کئی ممالک میں اپنے پنجھے گاڑ رکھے ہیں تاہم نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مرض کے خلاف سبزچائے کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔

یہ تحقیق اس بار برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی میں کی گئ ہے۔ اسی طرح کورونا کے مریض اگر سبزچائے استعمال کریں تو اس سے دوا کی تاثیر بھی بڑھ سکتی ہے۔ پہلے یہ تحقیق ڈاکٹر سریش موہن کمار نے بھارت میں کی تھی۔ اس کے بعد وہ برطانیہ آئے اور وہاں بھی اپنی تحقیق کو جاری رکھا۔

ڈاکٹر سریش موہن کمار کہتے ہیں کہ سبزچائے قدرت کے کارخانے کی قدیم ترین ادویہ میں سے ایک ہے اور اس پر تحقیق کی ضرورت تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ سبزچائے میں حیرت انگیز مرکبات پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک گیلوکیٹے چِن ہے جو نہ صرف کورونا وبا کے حملے سے بچاتا ہے بلکہ کووڈ 19 کے مریضوں کو بھی تیزی سے شفایاب کرتا ہے۔

سوانسی یونیورسٹی کے حکام  کا کہنا ہے اگرچہ یہ تحقیق ابھی محدود پیمامے پر کی گئی تاہم اس کی بڑے  فوائد حاصل کرنے کے لیے اس تحقیق کو وسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صنعتکاروں کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق

Related Posts