صنعتکاروں کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنعتکاروں کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق
صنعتکاروں کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صنعتکاروں نے مسائل کے حل کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے ایک مشترکہ بیان میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) زبیر موتی والا پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ہر ممکن تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے ایک بیان میں چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا کی جانب سے ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ جدوجہد کرنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ صنعتکار برادری کو مشترکہ پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک صنعتکار برادری متحد نہیں ہوگی ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ صنعتوں کو تباہی سے بچانے اور جائز مطالبات منوانے کے لیے صنعتکار برادری ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرکے اپنی آواز کو زیادہ بلند کرسکتی ہے جس سے یقینی طور پر حکمرانوں پر دباؤ بڑھے گا اور مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ صنعتوں کی بڑھتی پیداواری لاگت اور موجودہ حالات میں صنعتوں کو چلانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ سب متحد ہوکر ان مسائل کو حل کرنے میں مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ جلد سے جلد ان کوحل کیا جاسکے اور پیدواری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعوں کوبڑھایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری بی ایم جی اور کے سی سی آئی پر مکمل اعتماد کرتی ہیں ہم ان کے ساتھ پورے اعتماد سے کھڑے ہیں کیونکہ کراچی چیمبر نے ہمیشہ صنعتوں کی بات کی اور اسی طرح کے الیکٹرک کے مسئلے پر بھی اہم کردار ادا کیا لہٰذا کراچی کے کسی بھی ایسے مسئلے کے لیے جو صنعتوں کو چلانے میں رکاوٹیں پیدا کررہاہو اور منفی اثرات مرتب کررہا ہوہم ان تمام مسائل کی جدوجہد میں بی ایم جی اور کے سی سی آئی کے ہم آواز بنیں گے اور مل کر جدوجہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی

Related Posts