امریکا اور ایران کے مابین قیدیوں کا تبادلہ، منجمد اثاثے بھی منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا اور ایران کے مابین قیدیوں کا تبادلہ، منجمد اثاثے بھی منتقل
امریکا اور ایران کے مابین قیدیوں کا تبادلہ، منجمد اثاثے بھی منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا جبکہ ایران کے اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثے بھی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی قیدیوں کی رہائی قطر کی ثالثی کے بعد ہوئی، ایران نے اپنی حراست میں موجود 5 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان قطر کی کوششوں سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران نے امریکی قیدیوں کو رہا کیا۔

معاہدے کے مطابق 5 ایرانی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جو قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے ہیں، امریکا نے ایران کے 6 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بھی قطر کے ایک بینک میں منتقل کردیا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان اس معاہدے کے لیے قطر کی ثالثی میں کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا جس پر اب عملدرآمد کیا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے امریکی شہریوں طیارے میں بیٹھنے کی اجازت اسی وقت ملی جب منجمد اثاثوں کی منتقلی مکمل ہوئی، جن کو پہلے مرحلے میں قطر لے جایا گیا ہے، جہاں سے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے رہا کئے جانے والے 5 میں سے 3 افراد کی شناخت سامنے آئی ہے جن میں سے ایک برطانوی نژاد امریکی شہری Morad Tahbaz ہے۔

مزید پڑھیں:ترک صدر نے یورپی یونین کو خبردار کردیا!

امریکی حکومت کے مطابق ایران کو منتقل کی جانے والی رقم کو صرف ایسی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جن پر پابندیاں عائد نہیں۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اس معاہدے سے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی یا نہیں۔

Related Posts