ایک اور سنگِ میل عبور، یورپی کار فلائنگ ٹیکنالوجی چین کو فروخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: بی بی سی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چینی کمپنی نے یورپی کار فلائنگ ٹیکنالوجی خرید لی ہے جسے یورپ میں کامیابی سے تخلیق کیے جانے کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کا مرحلہ بھی عبور کیا جاچکا ہے۔

برطانوی میڈیا (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں بی ایم ڈبلیو انجن اور عام ایندھن کی حامل ائیر کار نے سلوواکین ائیرپورٹس پر 35 منٹ تک کی اڑان بھری اور ٹیک آف کے علاوہ لینڈنگ کیلئے بھی رن ویز کا استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائنگ ٹیکنالوجی کی حامل کار نے طیارے کا روپ دھارنے کیلئے صرف 2منٹ سے زائد وقت لیا۔ چینی فرم ہیبی جیانژن فلائنگ کار ٹیکنالوجی نے اڑنے والی کار کو بنانے اور استعمال کے منفرد حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

یہی نہیں، بلکہ چینی فرم نے اپنا ایک ائیرپورٹ اور فلائٹ اسکول بھی قائم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے ای وی انقلاب کے بعد فلائنگ ٹرانسپورٹ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور چینی کمپنیاں اس میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی ایک فرم نے چین کے دو شہروں شنزن اور زوہائی کے درمیان مسافر بردار ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹ کا تجربہ کامیابی سے مکمل کیا۔ ایک عام کار جس سفر کو مکمل کرنے میں 3 گھنٹے لگاتی ہے، اس کی تکمیل میں صرف 20منٹ کا وقت لگا۔

Related Posts