مصر کیلئے خطرہ؟ افریقہ میں سب سے بڑا ڈیم دریائے نیل پر تعمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افریقہ میں سب سے بڑا گرینڈ ایتھوپین ڈیم خطے کے سبس سے بڑے دریائے نیل پر تعمیر کیا گیا ہے جس سے مصر کو خدشات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے نیل براعظم افریقہ میں سب سے بڑا دریا ہے جو ایمازون کے بعد دنیا میں سب سے بڑا دریا سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں عالمی میڈیا پر ایتھوپیا کی جانب سے دریائے نیل پر ڈیم کی تعمیر کی اطلاعات منظرِ عام پر آئیں۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایتھو پیا نے دریائے نیل سے فائدہ اٹھانے کا عزم کر لیا ہے اور اسی مقصد کے حصول کیلئے گرینڈ ایتھوپین رینائزنس ڈیم کی تعمیر کی گئی جو افریقہ میں سب سے بڑا ڈیم ہے جس سے ایتھوپین حکومت کو اہم فوائد کے حصول کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ دریائے نیل براعظم افریقہ میں واقع دنیا کا طویل ترین دریا سمجھا جاتا ہے جو جنوبی روانڈا سے نکل کر تنزانیہ، یوگنڈا اور سوڈان جیسے ممالک سے گزرتا ہے اور سوڈان سے مصر تک دریائے نیل ایک مکمل لق و دق صحرا کو سیراب کرتا ہے۔

جنوبی مصر کے علاقے میں دریائے نیل پر اسوان ڈیم بھی تعمیر کیا جاچکا ہے جس کی تعمیر ماضی میں 1971 میں مکمل ہوئی تھی۔ اسوان ڈیم کی تعمیر سے تشکیل پانے والی جھیل ناصر 83فیصد مصر میں جبکہ 17فیصد سوڈان میں ہے جہاں اسے جھیل نوبیا کا نام دیا گیا ہے۔

Related Posts