اینگرو فاؤنڈیشن کا کورونا کیخلاف لڑنے والے ہیروز کوایوارڈ دینے کا فیصلہ، فاتحین کے نام فائنل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Engro Foundation honours COVID- 19 frontline heroes in first-ever virtual IATC Awards

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:اینگرو کارپوریشن کے ذیلی ادارے اینگرو فاؤنڈیشن نے ملک میں کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آئی ایم دی چینج اقدام کے تحت 8فاتحین کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس عالمی وباء کے دورانIATC 2020 نے اس مرض کے خلاف لڑنے والی تنظیموں، ان کے سربراہوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو مدعو کیا تھاتاکہ وہ اپنی شاندار خدمات کو شیئر کریں اور بتائیں کہ کس طرح انہوں نے کووِڈ19کے خلاف جنگ میں کمیونٹی میں شعوراجاگر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس پراجیکٹ کے تحت سپورٹ اور ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے 5کیٹگریز میں 100سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

یہ ایوارڈ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں سرکاری شعبے کے ہیلتھ پروفیشنلز،ہیلتھ کیئر ورکرز، ڈاکٹرز، این جی اویا انڈسٹری ورکرز اور ایک این جی او کے فیلڈ اسٹاف کی کیٹگریز میں دیئے گئے۔

اینگرو فاؤنڈیشن میں ایک غیر جانبدار جیوری اور آئی اے ٹی سی کی ٹیم نے درخواستوں کا جامع جائزہ لینے کے بعدمختلف پس منظر کے حامل 8فاتحین کا انتخاب کیا۔

اس سال آئی اے ٹی سی ایوارڈحاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر سونیا قریشی، ڈاکٹر اسامہ حسین،ڈاکٹر سید غضنفرسلیم، بلقیس عبدالشکور، آصف ابوالحسن، راجہ محمد اقبال، نوید پرویز اور ثنا شریف شامل ہیں۔ ان لوگوں کی کاوشوں کے اعتراف میں فی کس 5 لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

ان کی متاثر کن کہانیاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس وبائی مرض کے دوران انہوں نے کس طرح مختلف شعبوں میں اپنی خدمات فراہم کیں۔

جن میں میڈیکل کیمپوں میں مدد فراہم کرنا، ضروری امدادی خدمات فراہم کرنا، ہنگامی پروٹوکول مرتب کرنا،ڈاؤن سینڈروم سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کی مدد کرنا، معلومات اور آگاہی مہم چلانا، راشن کی فراہمی کیلئے فنڈ اکھٹا کرنااور مفت لیگل امدادی کلینکس کا قیام شامل ہیں۔

اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی غیاث خان کے مطابق آئی اے ٹی سی ایوارڈ جیتنے والوں نے عملی طورپر یہ ثابت کیا ہے کہ بحران کے وقت ہیروکیسے ہوتے ہیں۔

ایک پاکستانی تنظیم ہونے کے ناطے موجودہ وقت کے اہم مسائل حل کرنے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔اس مشکل وقت میں سامنے آنے والے ان افراد اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور ان کے تجربات سے سیکھنے کیلئے ہمارے لیے شاندار موقع ہے۔ اس وبا سے انشاء اللہ ہم متحد اور مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت

اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ فواد سومرونے کہاکہ اگرچہ آئی اے ٹی سی کے ایوارڈ یافتہ خصوصی اعزاز کے مستحق ہیں لیکن ہم تمام فرنٹ لائن ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان میں بڑے پیمانے پر کمیونٹیز میں ان کی خدمات نے کوروناکی وباء کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

اینگرو کارپوریشن اور داؤد ہرکولیس کے چیئرمین حسین داؤد نے اپریل کے آغاز میں  کورونا کے خلاف مختلف محاذوں پر امدادی سرگرمیوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کاا علان کیا تھا۔

Related Posts