وزیر اعظم کی بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت
وزیر اعظم کی بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لئے حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی ہنگامی انتظامی مدد پر گیٹس فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کیا جارہا ہے۔ ہماری صحت کی ٹیم پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کی فاؤنڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بل گیٹس نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور حکومت کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال رکھتے ہوئے وبائی مرض کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا پولیو اور وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کی قومی مربوط کوششوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے لوگوں کو وائرس اور بھوک سے مرنے سے بچایا گیا۔ وزیراعظم نے کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی عزم کا اظہارکیا۔

مزید پڑھیں: مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مستردکردی

Related Posts