روزے 29 ہونگے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 10اپریل کو عید کی نوید کیسے سنادی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eid Ul Fitr likely to fall on 10 april in pakistan
PHOTO:ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے انکشاف کیا کہ سائنسی مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ شوال کا چاند اس سال 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے سائنسی مشاہدات سے مدد لینے کا عندیہ بھی دیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وفاقی وزیر کو بتایا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی سائنسی نتائج کو تسلیم کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے حتمی فیصلہ اسلامی اصولوں اور شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2024 میں پاکستانیوں کا رمضان 29 روزہ ہوگا اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں 10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ، یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں کے متعدد ممالک نے بھی 12 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن، برونائی اور عمان نے 12 مارچ کو مقدس مہینے کا آغاز منانے کا اعلان کیا کیونکہ اتوار کی شام چاند نظر نہیں آیا تھا۔

Related Posts