مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنیکی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ای سی پی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا گیا تو ای سی پی صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے پر مجبور ہوگا۔

اپنے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ کسی ووٹر کلو ووٹ ڈالنے سے محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن واضح اختیار رکھتا ہے کہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائیں۔

الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف لینے تک کے پی کے کا سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے خط کے مطابق کونسل مخصوص نشستیں نہیں چاہتی جبکہ پی ٹی آئی نے کونسل کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ماہ (فروری) کے دوران الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست کی سماعت پر چیف الیکشن کمشنر نے سنی اتحاد کونسل کا خط پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر کے حوالے کردیا۔الیکشن کمیشن کے فل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سربراہ سنی اتحاد کونسل نے 26فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ نہ ہم نے انتخابات میں حصہ لیا اور نہ ہی ہمیں مخصوص نشستیں چاہئیں۔ جب کونسل کو نشستیں نہیں چاہئیں تو آپ کیوں مجبور کر رہے ہیں؟

Related Posts