آٹے کی قیمتوں پر غور کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل پھر طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECC mulls increasing wheat support price to Rs.1400 per 40kg

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ای سی سی نے پاور ڈویژن کے ذریعہ ایک خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔

اجلاس میں دو ترامیم کے لئے وزارت توانائی کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی جس کا مقصد پیٹرولیم سیکٹر کو کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ، گندم کے بحران پرجہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو نوٹس جاری

ای سی سی نے قومی ٹیلی مواصلات کارپوریشن کے 2018-19 اور 2019-20ء کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینے کابھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں گندم کی قیمت 1400 روپے فی من کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔ آٹے کی قیمتوں کو سال بھر میں کم سے کم ممکنہ سطح پر رکھنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے لئے کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

Related Posts