اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزارت خوراک کو گندم کی خریداری کا ہدف یقینی بنانے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECC directs Food Ministry to achieve wheat procurement target

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال مقرر کیے گئے 8اعشاریہ 25 ملین ٹن ہدف کو یقینی بنانے کیلئے وزارت قومی فوڈ سیکورٹی کوگندم کی خریداری کے عمل کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں وزارت خوراک کواگلے دو سے تین ہفتوں میں پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے ذریعہ گندم کی خریداری کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وزارت کو یہ بھی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ گندم کی مجموعی پیداوار کے بارے میں قابل اعتماد اعداد و شمار کی مدد سے رپورٹ تیار کرکے پیش کرے۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں محکمۂ خوراک پنجاب کا آپریشن، گندم کی 3ہزار 500 بوریاں برآمد

ای سی سی نے مارکیٹ سے گندم کی خریداری کے لئے مزید وقت دینے کے امکانات پر بھی زور دیا ، بین الصوبائی نقل و حرکت کی اجازت اور پاکستان سے باہر گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی۔

Related Posts