گوجرانوالہ میں محکمۂ خوراک پنجاب کا آپریشن، گندم کی 3ہزار 500 بوریاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ میں محکمۂ خوراک پنجاب کا آپریشن، گندم کی 3ہزار 500 بوریاں برآمد
گوجرانوالہ میں محکمۂ خوراک پنجاب کا آپریشن، گندم کی 3ہزار 500 بوریاں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ: ذخیرہ اندوزوں اور مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف محکمۂ خوراک پنجاب کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں حکام نے گندم کی 3 ہزار 500 بوریاں برآمد کر لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محکمۂ خوراک پنجاب نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

محکمۂ خوراک کے مطابق کارروائی کے دوران چاول کے ایک گودام سے گندم کی 3500 بوریاں برآمد کر لی گئیں جبکہ گندم اسمگل اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ 

https://twitter.com/FDPunjab/status/1257555234869727232

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے محکمۂ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ میں گندم کی 22 ہزار 500 بوریاں برآمد کرلیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں محکمۂ خوراک پنجاب نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں  گندم کی 22500 بوریاں برآمد

Related Posts