کراچی میں لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں
کراچی میں لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بدھ کو کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1اعشاریہ 09 روپے اضافے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2016 سے 2019 کی مدت کے لئے کے الیکٹرک ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔

اس دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فنانس اور پاور ڈویژنوں کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کو سبسڈی کے ذریعے 4 اعشاریہ 7 ارب روپے کی سہولت دی جائے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کی بھتہ خوری ریاست کو کھلا چیلنج،عوام کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل

ای سی سی نے کے الیکٹرک کیلئے 1اعشاریہ 09 روپے ٹیرف اضافے کی منظوری دے دی، ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 2 142 ملین کی منظوری بھی دی۔

Related Posts