گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے فی من اضافے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wheat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 2سو روپے فی من اضافے کی منظوری دیدی،گندم کی فی کلو قیمت 1400 سے بڑھ کر 1600 روپے ہوگئی ۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  گندم کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی،2سو روپے اضافے کے بعد اب گندم کی فی من قیمت 1400 سے بڑھ کر 1600 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان کو اس وقت گندم کی قلت کا سامنا ہے اور حکومت نے گندم کی درآمد بھی شروع کردی ہے ،حال ہی میں پاکستان نے روسی گندم درآمد کی جس کی قیمت 2000 روپے من ہے ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں گندم کی قیمت میں اضافہ کیا جانا چاہئے تھا تاکہ کاشتکاروں کو گندم کی فصل حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی اور مدد دی جائے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے فلور ملز کو گندم جاری کردی، آٹے کی قیمتوں میں 7روپے کلو کمی

ای سی سی نے ملک میں گندم کی بحران پر قابو پانے کے لئے 3لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Related Posts