سندھ حکومت نے فلور ملز کو گندم جاری کردی، آٹے کی قیمتوں میں 7روپے کلو کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 7روپے کلو کمی ہوگئی ہے، ڈھائی نمبر چکی کا آٹا 55روپے کلو ہوگیا، قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، دیرآئے درست آئے،بلآخر سندھ حکومت نے فلورملزکوگندم جاری کردی ہے، پہلے کے مقابلے میں گندم کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے سابق چیئرمین خالد مسعود کے مطابق،محکمہ خوراک نے 36روپے 87پیسے فی 100کلوگرام کے حساب سے 85ہزارمیٹرک ٹن گندم جاری کی ہے۔

جس کے بعد چکی کا ڈھائی نمبر آٹاریٹیل میں 7روپے کمی سے 55روپے کلو ہوگیا،میدہ فائن آٹابھی 66روپیہوگیا،قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے۔ادھرچھوٹی چکی مالکان نے قیمتوں میں ایک دوروزمیں کمی کا امکان ظاہرکیا ہے۔

فی الحال چھوٹی چکی کا آٹا 75روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں دو ہفتہ قبل چکی کا آٹا 60 سے 62 روپے جبکہ فائن آٹا 66 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

Related Posts