اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سمیت پشاور کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد  کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، شمالی وزیرستان، دیر بالا، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔خصوصاً باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیرِ زمین جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ اپر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کو موصول اطلاعات کے مطابق پشاور، کاٹلنگ اور مردان میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم چترال میں زلزلے کے جھٹکے شدید رہے۔ فوری طو رپر زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts