حفیظ شیخ 3 نکاتی ایجنڈے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیظ شیخ 3 نکاتی ایجنڈے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے
حفیظ شیخ 3 نکاتی ایجنڈے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 3 نکاتی ایجنڈے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران اہم قومی و معاشی معاملات پر غور کیا جائے گا۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی حکومت صوبہ بلوچستان میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے منرل ایکسپلوریشن کمپنی کے قیام کی توثیق کرے گی۔

وفاق کے تعاون سے قائم کی جانے والی منرل ایکسپلوریشن کمپنی کے قیام کی منظوری کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں تمباکو اور سسٹمز ڈیٹا اینالسز کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ہونے والے اجلاس کے 3 نکاتی ایجنڈے میں رواں مالی سال کیلئے تمباکو کی کم سے کم امدادی قیمت مقرر کرنے کی توثیق بھی شامل ہے۔

ای سی سی اجلاس کے دوران حکومتی محکمہ جات اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اسٹیک ہولڈرز کی ماڈلنگ اور موبائل ایپ کیلئے سسٹمز ڈیٹا اینالیسز کی تعیناتی کی منظوری بھی متوقع ہے۔ 

یہ  بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زرعی پیکیج کی منظوری دے دی

Related Posts