علماء کورونا کو شکست دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Firdous urges Ulema to play role in creating awareness on coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گندم کے آٹے اور شوگر کے بحران سے متعلق فرانزک رپورٹ کو عام کیا جائے گا۔

اتوار کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بحران کے پس پردہ تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر سے متعلق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مکمل احتساب پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بحران کے پیچھے اصل چہروں کا پردہ چاک کرنے کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار اداروں کو اس کمیشن کا حصہ بنایا گیا تھا اور چونکہ اسے پچھلے تین سالوں کا فرانزک آڈٹ کرنا پڑا لہٰذا اس عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے اپنی مدت میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ درخواست کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ صنعتی کارکنوں کے لئے ایک امدادی پیکیج تیار کیا گیا ہے جسے پیر کواقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذریعہ منظور کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا مقصد صنعتی کارکنوں کے حقوق اور روزگارکا تحفظ ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم آزمائش کے وقت میں صنعتوں کا بوجھ اٹھائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کیسزکی جانچ کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے اور مئی کے آخر تک اسے بڑھا کر بیس ہزار اور اس وقت ہمارے پاس چالیس لیبز ہیں جن کو بڑھا کر ساٹھ کردیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے زور دے کر کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات خصوصاً مذہبی اسکالرز کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کورونا پر قابو پانے اور شکست دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ علمائے کرام وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے رمضان کی بیس نکاتی ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

مزید پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ”چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج” کا آغاز کل ہوگا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ کوروناکے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کی حیثیت سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کو تمام ضروری سامان فراہم کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اورہم آزمائش کے وقت میں ان کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔

Related Posts