اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ”چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج” کا آغاز کل ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ”چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج” کا آغاز کل ہوگا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ”چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج” کا آغاز کل ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ”چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج“ کاآغاز ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کل وزارتِ صنعت و پیداوار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کے فیز 1 پر تبادلۂ خیال کرے گی جس کے بعد پیکیج کا آغاز ہوگا۔

وزیرِ مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد امدادی پیکیج کی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ دے گی جبکہ لاکھوں چھوٹے کاروبار اور اِس پیکیج سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار ایس ایم ایز کیلئے مشترکہ مفت فنانسنگ پر بھی کام کر رہی ہے جو ریلیف پیکیج کے فیز 2 کے تحت دی جائے گی۔ فیز 2 میں مخصوص یا ترجیحی ریلیف کے اقدامات شامل ہیں جو ایسے طبقات کیلئے ہوں گے جنہیں کورونا وائرس نے متاثر کیا ہو۔ 

 

Related Posts