صحت کے شعبے میں ترجیحات واضح کرنے کے لیے افغان حکام سے درخواست کریں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان
صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترجیحات واضح کرنے کے لیے افغان حکام سے درخواست کریں گے، افغانستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے پاکستان تعاون کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترجیحات کا تعین افغان حکام کریں گے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے افغانستان میں صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لیے پاکستانی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم افغان حکام سے صحت کے شعبے میں ترجیحات واضح کرنے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت افغانستان سے روزانہ سیکڑوں مریض علاج کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔

دوسری جانب وفاقی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام اور ویکسینیشن سے متعلق افغانستان کی مدد کر سکتا ہے، پاکستان عورتوں اور بچوں کی صحت سے متعلق بھی افغانستان کی مدد کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے افغان طبی عملے کی تربیت کرے گی۔ وفاقی ہیلتھ سروسز اکیڈمی بھی افغانستان میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مینز ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بدھ سے ہوگا

Related Posts