علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خراجِ عقیدت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خراجِ عقیدت
علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خراجِ عقیدت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عظیم مفکر اور فلسفی شاعر علامہ اقبال کے  یومِ پیدائش کے موقعے پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انمول خدمات پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

علامہ اقبال کے 142ویں یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کے فلسفے اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے بے مثال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں میں امید کی شمع روشن کی۔وزیر اعظم عمران خان

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں اپنے فکر و فلسفے اور شاعری کے ذریعے ایک نئی روح پھونک کر انہیں ایک آزاد وطن کا نظریہ پیش کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اسلام کا حقیقی پیغام پوری دنیا کے سامنے اپنی شاعری کی صورت میں رکھ دیا۔ ان کا شمار مغرب و مشرق دونوں میں یکساں مقبول چنیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبالیات کے موضوع پر پوری دنیا کے محققین آج بھی کام کر رہے ہیں اور علامہ اقبال کی شاعری کے مختلف پہلوؤں کی تعریف جاری ہے جبکہ شاعرِ مشرق نے ہمیشہ قوم کو اتحاد و اتفاق کا درس دیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی قوم آج شاعرِ مشرق اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 142واں یومِ ولادت منا رہی ہے جبکہ مصورِ پاکستان علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر بھی ہیں۔

بیسویں صدی کے عالمی سطح پر شہرت یافتہ شاعر، محقق اور فلسفی علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جبکہ آپ کا گھرانہ اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ممتاز حیثیت رکھتا تھا۔

مزید پڑھیں: آج پاکستانی قوم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 142واں یومِ ولادت منا رہی ہے

Related Posts