علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں میں امید کی شمع روشن کی۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں میں امید کی شمع روشن کی۔وزیر اعظم عمران خان
علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں میں امید کی شمع روشن کی۔وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں اُمید کی شمع روشن کی جبکہ پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے 142ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ ملتِ اسلامیہ بھی مفکر اسلام کی احسان مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج پاکستانی قوم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 142واں یومِ ولادت منا رہی ہے

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے ایسے وقت میں برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد اور خود مختار اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں غرق ہوچکے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمان ہندو اکثریت کے ظلم اور ناانصافی کا شکار ہو کر منزل کا سراغ کھو بیٹھے تھے جب علامہ اقبال نے اپنے افکار سے امید کی مشعل جلائی جس کی روشنی سے منزل کا تعین آسان ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دے کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست کا قیام ممکن بنایا جبکہ علامہ اقبال کے کلام نے ان کے مسائل کا حل پیش کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جس سے آج بھی فکری بالیدگی حاصل کرکے مسلمان اقوامِ عالم میں نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عظیم مفکر اور فلسفی شاعر علامہ اقبال کے  یومِ پیدائش کے موقعے پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انمول خدمات پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

علامہ اقبال کے 142ویں یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کے فلسفے اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے بے مثال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خراجِ عقیدت

Related Posts