پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری ، انڈیکس میں 54 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 23 jan
psx 23 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں غیر یقینی صورتحال کے سبب رواں ہفتے کے آغاز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے اور آج بھی 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آٹے کے بحران اور دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک اس وقت غیر یقینی صورتحال کاشکار ہے جس کے باعث رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز میں چند پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 543.2 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 506 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 10.83 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار728.54 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 105.11پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار456 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور اور 100 انڈیکس 62.20 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار561.27 پوائنٹس کی سطح پر آگیاتھا۔

Related Posts