روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر مزید سستا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر مزید سستا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 34پیسے ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا، 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہو گیا،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دس گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا، 2053 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر برقرار ہے۔

Related Posts