کیا آپ رمضان میں افطار حرم شریف میں کرنا چاہتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے پہلے ایک ایسے پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطاریاں مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس افطار پورٹل کا اجراء سعودی حکومت نے اتوار کے روز کیا ہے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق اتھارٹی نے اس پورٹل کا اجراء حرمین شریفین میں افطاری کے معمول کو منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے کیا ہے, تاکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات ترتیب دیے جا سکیں۔

یہ درخواستیں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دی جا سکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں افطاری کے خواہشمند مسلمانوں کی رجسٹریشن ہو سکے گی اور ان کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جاسکے گا۔

نیز انہیں اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی دی جا سکے گی۔ رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر ایک ہفتہ تک شروع ہو رہا ہے۔

Related Posts