فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان کا آڈیشن دینے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان کا آڈیشن دینے کا انکشاف
فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان کا آڈیشن دینے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان کی جانب سے بھی آڈیشن دینے کا انتخاب ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے فلم ’اینیمل‘ میں ’زویا‘ نامی کردار کیلیے آڈیشن دیا تھا لیکن ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔

سندیپ ریڈی وانگا نے مرکزی کردار کیلیے رشمیکا مندانہ جبکہ معاون کردار کیلیے ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا۔ فلم ہدایت کار نے سارہ علی خان کو ’زویا‘ کیلیے بہتر قرار نہیں دیا تھا۔

’اینیمل‘ نے 500 کروڑ کا بزنس کر لیا جبکہ اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ فلم میں رنبیر کپور کے کردار کو اداکارہ سلونی باترا نے ’زہریلا‘ قرار دیا۔

ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدی گئیں

فلم کا حصہ بننے کیلیے پرینیتی چوپڑا، رنویر سنگھ اور مہیش بابو کو بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ٹھکرا دی۔ پرینیتی چوپڑا کو رشمیکا مندانہ اور مہیش بابو کو رنبیر کپور کی جگہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Related Posts