سورج گرہن آج کس وقت ہوگا؟ حاملہ خواتین کو گرہن کے دوران کیا احتیاط کرنا ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سورج گرہن شروع ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد عبادت گزاری میں مصروف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج دنیا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا جن میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو جیسے ممالک شامل ہیں، سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج رات 8 اپریل سے شروع ہو کر 9 اپریل کے آغاز تک جاری رہنے والا سورج گرہن پاکستان میں رات ہونے کے باعث نہیں دیکھا جاسکتا۔

سورج گرہن کا وقت؟

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوگا۔ رات کو 11 بج کر 17 منٹ پر سوج گرہن عروج پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام رات کو 1 بج کر 52 منٹ پر ہوجائے گا۔

آخری بار مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ دسمبر 2021 میں دنیا کے سرد ترین خطوں میں سے ایک براعظم انٹارکٹیکا میں کیا گیا۔ آج ہونے والا سورج گرہن ماہرین کی رائے میں مکمل سورج گرہن ہوگا یعنی چاند کا سایہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ دے گا۔

سورج گرہن سے مراد؟

ماہرین کی رائے میں سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجائے، مکمل سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ سورج پر مکمل طور پر چھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دن کے وقت اندھیرا چھاجاتا ہے اور شام یا رات کی سی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے احتیاط؟

مختلف معاشروں میں سورج اور چاند گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو سخت احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ سورج گرہن کے دوران نقصان دہ شمسی تابکاری میں اضافہ نہیں ہوتا اور حاملہ خواتین اس سے متاثر نہیں ہوتیں۔

بعض لوگ حاملہ خواتین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جلد کے نقصان سے بچنے کیلئے سورج گرہن سے دور رہیں تاہم عام دنوں میں بھی سورج کی تیز شعاعیں جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس کا سورج گرہن سے کوئی تعلق نہیں۔

یہاں ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ سورج گرہن سے زچہ و بچہ کو پہنچنے والے نقصانات کے خدشات سائنسی شواہد کی بجائے ثقافتی عقائد سے منسلک ہیں جو توہمات پر مبنی ہیں۔ سورج گرہن کے دوران سورج کو براہِ راست دیکھنا اور زیادہ دیر گھر سے باہر رہنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اسلام کیا کہتا ہے؟

ایک ویب سائٹ (دی فتویٰ) پر موجود دینی مضمون کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ جب بھی تم یہ دیکھو تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، تکبیر کہو، نماز پڑھو اور صدقہ دو۔

اسی مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے سورج گرہن اور چاند گرہن کے اوقات میں نوافل، دعاؤں اور صدقات کے واقعات موجود ہیں تاہم حاملہ عورت کے چاند گرہن کے وقت کچھ کاتنے یا کٹنے والے کام کی ممانعت یا کوئی خصوصی احکام بیان فرمانے کے شواہد موجود نہیں۔

Related Posts