جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا ٹرائل کل ختم ہوگا، ہتک عزت کے مقدمے میں آگے کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا ٹرائل کل ختم ہوگا، ہتک عزت کے مقدمے میں آگے کیا ہوگا؟
جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا ٹرائل کل ختم ہوگا، ہتک عزت کے مقدمے میں آگے کیا ہوگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے اور ان پر 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی سماعت کل ختم ہوگی۔

واضح رہے کہ مقدمے کی سماعت گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی اور کل ختم ہوگی۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر جانی ڈیپ ٹرائل جیت جاتے ہیں تو کیا ہوگا؟ آئیے اس کے بارے میں بات کرتے ہیں:

جوڑے کے درمیان طلاق

2016 میں امبر ہرڈ کی جانب سے طلاق کیلئے درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ ڈیپ نے اُن پر گھریلو تشدد کیا، اُس نے اکثر شراب اور منشیات کے نشے میں میرے اُوپر جسمانی زیادتی کی۔ بعدازاں ڈیپ کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی اُن کا کہنا تھا کہ ہرڈ یہ سارے الزامات اس لئے لگارہی ہے تاکہ پیسے حاصل کرسکے۔ ان کے درمیان طلاق 2017 میں ہوئی۔

ہتک عزت کا مقدمہ

اس سال جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں ڈیپ پر الزام لگایا تھا۔

اداکار کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ہرڈ نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا جو کہ غلط تھا۔ واضح رہے کہ ہرڈ نے دعویٰ کیاتھا کہ وہ گھریلو زیادتی سے بچ جانے والی تھیں۔ تاہم، اس نے ڈیپ کا نام نہیں لیا لیکن اس اہم انکشاف کے بعد ڈیپ کے کیریئر کو بڑا دھچکا لگا تھا انہوں نے بہت سے بڑے بڑے پراجیکٹس کو کھودیا تھا، اس کے بعد جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ 11 اپریل کو شروع ہوا۔

اگرچہ ہرڈ کے اس مضمون میں کہیں بھی ڈیپ کا ذکر نہیں تھا لیکن ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے حوالے سے اور ہرڈ کے سابقہ بدسلوکی کے الزامات واضح ہیں اور اس نے ان کے کیریئر اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہرڈ نے 100 لاکھ ڈالر کا جوابی مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ڈیپ اور اس کی قانونی ٹیم نے اپنے الزامات کو دھوکہ قرار دے کر اسے بدنام کیا ہے۔

جوابی مقدمہ

ڈیپ کے ہتک عزت کے مقدمے کے جواب میں، ہرڈ نے ڈیپ پر 100 لاکھ ڈالر کا جوابی مقدمہ دائر کیا، دعویٰ کیا کہ ڈیپ اور اس کی قانونی ٹیم نےاس کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردینے کی کوشش کی۔

ڈیپ اور ہرڈ کاٹرائل کب ختم ہوگا؟

اس مقدمے کی سماعت اب جمعہ 27 مئی کو ختم ہونے والی ہے۔ یہ اصل میں گزشتہ جمعرات کو ختم ہونا تھا لیکن مزید شواہد ہونے کی وجہ سے یہ اور طویل ہوگیا۔ تمام شواہد سننے کے بعد ڈیپ اور ہرڈ دونوں کے وکیل جیوری کے اپنے فیصلے پر غور کرنے سے پہلے اپنے اختتامی بیانات دیں گے۔

سماعت میں ہرڈ کا الزام

ہرڈ نے گواہی دی کہ ڈیپ نے منشیات کا غلط استعمال کیا، اس کے ساتھ جسمانی اور جنسی زیادتی کی، اور ان کی علیحدگی کے بعد اس کے خلاف ایک مہم شروع کی ، ہرڈ نے عدالت کو بتایاتھا کہ ڈیپ شراب نوشی کرکے مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

مقدمے میں ڈیپ کا الزام

دوسری جانب ڈیپ نے مقدمے کی سماعت کے دوران الزام لگایا کہ اُن پر گھریلو تشدد کیا گیا ہے۔

ڈیپ اور عوامی حمایت

جہاں سوشل میڈیا صارفین اس کیس کو فالو کررہے تھے، یہ دیکھنے میں آیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر می ٹو دوبارہ سے ٹرینڈ کرنے لگا، انٹرنیٹ دو گروپوں میں تقسیم ہوگیا، جس میں ایک گروپ یہ کہہ رہا تھا ڈیپ پر گھریلو تشدد کیا گیا جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ ہرڈ کو جنسی استحصال کانشانہ بنایا گیا۔

حیران کن طور پر جب سے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو ایسا انکشاف ہوا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد ہرڈ کے مقابلے میں ڈیپ کے ساتھ زیادہ ہے۔ TikTok پر، پیر کی صبح تک، #IStandWithAmberHeard نے تقریباً 8.2 ملین آراء حاصل کی ہیں، جبکہ #JusticeForJohnnyDepp نے تقریباً 15بلین آراء حاصل کی ہیں۔

ایسا تضاد کیوں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تضاد اس لئے ہو کہ جانی ڈیپ ایک بہت بڑااداکار ہےیہی وجہ ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد انھیں فالو کررہی ہو اور اُن کا ساتھ بھی دے رہی ہو۔

مقدمے کی سماعت کے ممکنہ نتائج؟

اس مقدمے کی سماعت کے بعد جیوری یہ فیصلہ کریگی کہ آیا امبر ہرڈ نے 2018 کے مضمون میں واقعی ڈیپ کو بدنام کرنے کی کوشش کری تھی۔

اگر وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کہ امبر ہرڈ قصوروار ہے تو ہرڈ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے گا، ڈیپ نے 50 لاکھ ڈالر معاوضہ مانگا ہےلیکن یہ بھی ہوسکتاہے کہ جیوری ہرڈ کو اس سے زیادہ یا کم رقم دینے کا حکم دیدے۔

ہتک عزت کے مقدمے میں آگے کیا ہوگا؟

اگر وہ ہرڈ کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں تو اسے ڈیپ کو کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔دوسری جانب اگر فیصلہ ڈیپ کے حق میں آتا ہے تو ہرڈ جیل نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایک سول ٹرائل ہے نہ کہ مجرمانہ ٹرائل، اس میں نہ ہی ہرڈ اور نہ ہی ڈیپ پر کسی مجرمانہ الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

Related Posts