فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کراچی کے دو زون بنا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کراچی کے دو زون بنا دئیے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کراچی کے دو زون بنا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کے لیے کراچی کے دو حصے کردئیے ہیں اور ٹیکس وصولی کو تیز کرنے کے لیے دو کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جو اس سے قبل صرف ایک کمشنر کی ذمہ داری تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے دو زونز کی حدود کا تعین کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکراچی کے سینتیس علاقوں کو آفس نمبر دو اور تین میں تقسیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت آفس نمبر 2 کو آرٹی او ٹو اور آفس نمبر 3 کو آر ٹی او تھری کا نام دیا گیا ہے۔ آر ٹی او  2 صدر، لیاری، جمشیدٹاؤن، لیاقت آباد، سائٹ بلدیہ، اورنگ، ڈی ایچ اے، کیماڑی، کلفٹن اور منوڑہ کینٹ کے علاقوں میں ٹیکس نیٹ کی وسعت کے لیے کام کرے گا۔

آر ٹی او تھری گلبرگ ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، کورنگی، گلشن اقبال، گلستانِ جوہر، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر، بن قاسم اور لانڈھی کے علاقوں میں ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق شہر کی دو حصوں میں تقسیم انتظامی سہولت کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیئے: آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے جائیکا کا تعاون اہم ہے۔ مشیر تجارت

Related Posts