سونے کی قیمت میں ملک بھر میں فی تولہ 950 روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آج ملکی تاریخ میں سونا سب سے مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت سونا 88 ہزار 300 روپے فی تولہ فروخت ہو رہا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 815 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 75 ہزار 703 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1514 ڈالر تک جا پہنچی ہے جس سے پاکستانی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی سے بھی سونے کی قیمت پر فرق پڑا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہروں بشمول کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے پنجاب میں بھی سونے کی قیمتوں میں 472 روپے سے 550 روپے تک کا اضافہ نوٹ کیا گیا تھا۔ پنجاب کے شہروں فیصل آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی سونے کی قیمت میں یکساں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیئے:  سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ

Related Posts