زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جو اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں اُن کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر کے آخری کاروباری ہفتے میں 28.47 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 30 دسمبر2022 تک 11.42 ارب ڈالر رہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.54 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23.88 ارب ڈالر تھے، دسمبر 2022 میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11.42 ارب ڈالر رہے۔ ایک سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12.46 ارب ڈالر کم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا کی حکومت کا کرپٹو ایکسچینج قائم کرنیکا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر سال 2022 میں 12.10 کروڑ ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر سال 2021 کے اختتام پر 17.68 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 6.26 ارب ڈالرکم ہوئے، دوسری سہ ماہی میں 1.60 ارب ڈالرکم ہوئے، تیسری سہ ماہی میں 1.93 ارب ڈالر اور چوتھی سہ ماہی میں 2.30 ارب ڈالرکم ہوئے۔

Related Posts