سندھ میں گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیپنڈنٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے اور گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کے لئے سافٹ ویئر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گاڑیوں کی ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا جبکہ تاجروں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں پیش آنے والی دشواریوں، فزیکل فٹنس سمیت دیگر مسائل سے متعلق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تفصیلی آگاہی دی۔

موقر معاصر ایکسپریس کے مطابق اجلاس میں پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کے کرنٹ اور بیک لاگ کے مسائل، گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا نظام آن لائن کرنے کے لیے جدید طریقہ کار شروع کرنے پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی، تاہم جلد ہی اس کو ختم کردیا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Related Posts