کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی تعداد یومیہ ایک لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے کے لئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے اورزیادہ لوگوں کو ویکسین کے لئے اندراج کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی صورتحال بگڑگئی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز117852 افراد کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی جبکہ اب تک2اعشاریہ 1 ملین سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ روکنے کیلئے سخت اقدامات کی تیاری شروع کردی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس پرمکمل عملدرآمد ہو رہا ہے، اگر کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔

Related Posts