لسبیلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لسبیلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار
لسبیلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خضدار: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نےخفیہ اطلاع پر لسبیلہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی حب کے علاقے آفتاب چوک پر کی گئی جہاں سے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر سمیت بھاری ہتھیار برآمد کرلی گئی۔

گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کیخلاف خلاف تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف پر تشدد ہوا یا نہیں؟ کینیائی صحافیوں نے معاملہ الجھادیا

قبل ازیں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے قلات کے علاقے منگوچر میں کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ٹی ترجمان کے مطابق منگوچر قلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو اسلحہ و بارود کے ساتھ گرفتار کیا، جو تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 1.5 کلو گرام بارودی مواد، پریما کورڈ 5 میٹر، 2 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔

Related Posts