کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ہمسایہ ملک سے تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارت سے تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارت سے تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہمسایہ ملک سے تربیت یافتہ مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ سندھ نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے عباس جعفری نامی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گرد یاور عباس کا دستِ راست سمجھا جاتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے جو پڑوسی ملک سے تربیت یافتہ ہے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق عباس جعفری نے میڈیکل ایڈ، انٹیلی جنس سرویلنس اور خود کار ہتھیاروں کی تربیت حاصل کر رکھی ہے جو مختلف لوگوں کی ذہن سازی کرکے دہشت گردی کی تربیت کیلئے پڑوسی ملک لے جاتا رہا۔

گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے تربیت لے کر آنے والے افراد سے پاکستان میں دہشت گردی بھی کرواتا رہا، عباس جعفری نے کراچی میں ہونے والی کئی اہم وارداتوں کی ریکی بھی کی۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی سے گرفتار طالب علم داعش کو فنڈنگ میں ملوث ہے، سی ٹی ڈی 

Related Posts