دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 43ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 43ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 43ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 19 لاکھ 43 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9کروڑ 6 لاکھ 91 ہزار 625 افراد متاثر ہوئے جبکہ 19 لاکھ 43ہزار131افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 8 ہزار541 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 39لاکھ 34ہزار933 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ48 لاکھ 13ہزار561 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار392 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 4 ہزار 293 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 676 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

Related Posts