پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 4 ہزار 293 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 676 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 402افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار371 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 26 ہزار338 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 45 ہزار508، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار424، بلوچستان میں 18 ہزار412 جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار242 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 489 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 272 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 740، بلوچستان میں 188، اسلام آباد میں 441، آزاد کشمیر میں 235 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Posts