پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 75 ہزار 85 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 992 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 602 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 494 ہو گئی۔فعال کیسز 39 ہزار 599 ہو گئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 19 ہزار 983 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 12 ہزار93 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار746، پنجاب میں 1 لاکھ 36ہزار669 جبکہ اسلام آباد میں 37 ہزار390 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 18 ہزار99، آزاد کشمیر میں 8 ہزار235 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 3 ہزار 959، سندھ میں 3ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 617، بلوچستان میں 182، اسلام آباد میں 412، گلگت بلتستان میں 101 جبکہ آزاد کشمیر میں 219 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کا تناسب کراچی سے زیادہ ہوگیا

Related Posts