ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کا تناسب 16 فیصد تک پہنچ گیا، کراچی کا دوسرا نمبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودیہ سے آنے والے مزید 19 مسافروں میں کورونا کی تصدیق
سعودیہ سے آنے والے مزید 19 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری، ایبٹ آباد مثبت کیسز میں 15اعشاریہ 95 فیصد تناسب کے ساتھ سب سے زیادہ حساس علاقہ بن گیا، کراچی مثبت کیسز کے تناسب کے حوالے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے بعد کراچی میں 14اعشاریہ 81 فیصد اور حیدرآباد میں 14اعشاریہ 47 فیصد تناسب رہا۔

آزاد جموں وکشمیر میں 12اعشاریہ 54 فیصد ، بلوچستان میں 2اعشاریہ 71 فیصد ، اسلام آباد میں 5اعشاریہ 94 فیصد ، پنجاب میں 4اعشاریہ 6فیصد اور سندھ میں 8اعشاریہ 61 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں حساسیت کی شرح صفر فیصد رہی ۔

دوسری طرف پاکستان میں کورونا وائرس کے ذریعے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 55 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد 473309 ہوگئی ہے۔ اموات کی ملک گیر تعداد 9929 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 11 لاکھ افراد متاثر، 17 لاکھ 71ہزار ہلاک

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1974 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، وبائی مرض سے سندھ بدترین متاثرہ صوبہ ہے ، جس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتوں میں پنجاب سندھ سے آگے نکل گیاہے۔

اب تک سندھ میں 211276 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 136147 خیبرپختونخوا میں 57467 ، اسلام آباد میں 37272 ، بلوچستان میں 18082 ، آزاد کشمیر میں 8215 اور گلگت بلتستان میں 4850 اموات ہوچکی ہیں۔

Related Posts