پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ، مزید 72 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ، مزید 72 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ، مزید 72 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 72 شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 38 ہزار 425 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 8 ہزار 796 افراد انتقال کر گئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 60 لاکھ 32 ہزار390  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 222 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 46 ہزار629  ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 94 ہزار359 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار92، پنجاب میں 1 لاکھ 27  ہزار212 جبکہ اسلام آباد میں 34 ہزار579 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار737، آزاد کشمیر میں 7 ہزار663 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 783 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار351،  سندھ میں 3 ہزار149، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار463، اسلام آباد میں 368، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 جبکہ آزاد کشمیر میں 191 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے خبردار کیا کہ رواں برس جون جولائی کے مقابلے میں کورونا کی دوسری لہر 2 سے 4 گنا تک بڑی ہوسکتی ہے۔

 وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں یومیہ 16 سے 18 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر 2 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، وزیرِ صحت سندھ

Related Posts