کورونا کی دوسری لہر 2 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، وزیرِ صحت سندھ نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی دوسری لہر 2 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، وزیرِ صحت سندھ نے خبردار کردیا
کورونا کی دوسری لہر 2 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، وزیرِ صحت سندھ نے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس جون جولائی کے مقابلے میں کورونا کی دوسری لہر 2 سے 4 گنا تک بڑی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں یومیہ 16 سے 18 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ کیسز میں جو اضافہ ہم دیکھ رہے ہیں، عین ممکن ہے کہ جون اور جولائی کے مقابلے میں یہ کیسز 3 سے 4 گنا زیادہ مثبت ریکارڈ کیے جائیں۔ سندھ میں کورونا متاثرین کیلئے وینٹی لیٹر بیڈز 237 ہیں ، ہائی ڈپینڈینسی یونٹ بیڈز 828 ہیں جبکہ 1 ہزار 536 بیڈز آئسولیشن کیلئے دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اپوزیشن سے کہا کہ جلسوں سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، عوام کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے، مخالفین احتجاج 2 یا 3 ماہ تک موخر کردیں۔

وبا کی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ جلسے، جلوس کرنے والے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ کورونا کی حالیہ صورتحال کا بحیثیت قوم مقابلہ کرنا ہے۔ بڑھتی سردی کے ساتھ کورونا کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی کورونا کیسز کے باعث اپوزیشن جلسے مؤخر کرنے کی اپیل

Related Posts