پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 74 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 80 ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19 ہزار 617جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 767 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 80 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ایس او پیز کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے، حکومت کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس آج سے 2 روز قبل منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: حکومت کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گی،ڈاکٹر عارف علوی

Related Posts