پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 198 نئے کیسز رپورٹ، 108مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 198  مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 45 ہزار 834 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 537 جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 987 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 03فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرا نانہیں، میں تو 2018 سے گھبرا رہا ہوں۔ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،ہم لاک ڈاؤن کیلئے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ فوری لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے خلاف وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے سخت لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی صورتحال خراب، وزیراعلیٰ سندھ نے سخت لاک ڈاؤن کی سفارش کردی

Related Posts